Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق وزیر اعظم اور بھارت رتن اٹل بہاری واجپئی چل بسے

نئی دہلی ...ہند کے سابق وزیراعظم اور ممتاز رہنما اٹل بہاری واجپئی جمعرات کوشام 5بجکر 5منٹ پر اسپتال میں93سال کی عمر میں چل بسے۔کئی دنوں سے  انکی حالت نازک تھی۔ وہ پچھلے مہینے جون میں ایمس میں داخل کئے گئے تھے۔ وزیراعظم مودی ، صدر کووند اور دیگر رہنمائوں اور سیاستدانوں نے انکی موت پررنج و غم  کا اظہار کیا ہے۔ واجپئی کو گردے ، نمونیہ، پیشاب میں دشواری ، سانس کی نالی میں مشکلات کا عارضہ لاحق ہونے کے بعد 11جون کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھاانکا ایک ہی گردہ ناکارہ ہوگیا تھا وہ 2009سے وہ ذہنی خلل کا شکار ہوکررفتہ رفتہ عام زندگی سے دور ہوتے چلے گئےتھے۔ اٹل بہاری واجپئی 3مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے تھے ۔1996ء میں وہ صرف 13دنوں تک ہی وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہ سکے تھے۔ 1998ء میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی حکومت 13ماہ قائم رہی۔1999ء میں تیسری مرتبہ 5سال تک وزیر اعظم بن کر حکومتی کارکردگی کی مدت پوری کی۔
* * *
تاریخ کے آئینے میں

* * *

٭25دسمبر 1924ء کو مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار میں پیدا ہوئے۔
٭1939ء میں سویم سیوک سنگھ میں شمولیت اختیار کی۔
٭1924ء میں ’’بھارت چھوڑوآندولن ‘‘میں شامل ہوئے۔
٭1947ء کو آر ایس ایس کے نمائندے بنے۔
٭1957ء میں اتر پردیش کے ضلع بلرام پور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے۔
٭1957-77ء میں پارلیمنٹ میں جن سنگھ کے رہنما رہے۔
٭1962ء میں پارلیمنٹ کے بعد راجیہ سبھا سے منتخب ہوئے۔
٭1975ء میں ایمرجنسی کے دوران حراست میں رہے۔
٭1977ء میں مرارجی ڈیسائی حکومت میں وزیر خارجہ مقرر ہوئے۔
٭1980ء میں بی جے پی کے قیام کے بعد پارٹی کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔
٭1996ء میں ہندوستان کے 10ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔
٭1998ء میں دوبارہ وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
٭1999ء میں تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھایا۔
٭2005ء میں سیاست کی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا اعلان کیا
مزید پڑھیں:- - - - - -’’جسے اللہ رکھے!‘‘

شیئر: