نئی دہلی ...ہند کے سابق وزیراعظم اور ممتاز رہنما اٹل بہاری واجپئی جمعرات کوشام 5بجکر 5منٹ پر اسپتال میں93سال کی عمر میں چل بسے۔کئی دنوں سے انکی حالت نازک تھی۔ وہ پچھلے مہینے جون میں ایمس میں داخل کئے گئے تھے۔ وزیراعظم مودی ، صدر کووند اور دیگر رہنمائوں اور سیاستدانوں نے انکی موت پررنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ واجپئی کو گردے ، نمونیہ، پیشاب میں دشواری ، سانس کی نالی میں مشکلات کا عارضہ لاحق ہونے کے بعد 11جون کو ایمس میں داخل کرایا گیا تھاانکا ایک ہی گردہ ناکارہ ہوگیا تھا وہ 2009سے وہ ذہنی خلل کا شکار ہوکررفتہ رفتہ عام زندگی سے دور ہوتے چلے گئےتھے۔ اٹل بہاری واجپئی 3مرتبہ وزیر اعظم کے منصب پر فائز رہ چکے تھے ۔1996ء میں وہ صرف 13دنوں تک ہی وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہ سکے تھے۔ 1998ء میں دوسری مرتبہ وزیر اعظم بننے کے بعد ان کی حکومت 13ماہ قائم رہی۔1999ء میں تیسری مرتبہ 5سال تک وزیر اعظم بن کر حکومتی کارکردگی کی مدت پوری کی۔
* * *
تاریخ کے آئینے میں
* * *