ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے، ہانیہ
لالی وڈ فلموں میں کم عرصے میں شہرت حاصل کرنےوالی اداکار ہانیہ عامر کو ہراساں کئے جانے کی خبر سامنے آئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں فلم' پرواز ہے جنون' کی تشہیر کررہی ہیں۔وہ اسی سلسلے میں ایک تقریب میں موجود تھیں جہاں چند لڑکوں کے ایک گروپ نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ۔ ہانیہ نے اپنے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ہم اپنی مصروفیات چھوڑکر مداحوںکے درمیان آتے ہیں تاکہ ان سے ملاقات کریں مگر ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔