مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی نے نابیناﺅں کےلئے ”سفید چھڑی“تقسیم کرنے کا پروگرام بنالیا۔ جنرل پریذیڈنسی نے ان دنوں معذوروں کی نگہداشت کیلئے خصوصی یونٹ قائم کردیا ہے۔گیٹ نمبر 68کے بالمقابل جائے نماز تک نابیناﺅں کو سفید چھڑی کے ذریعے پہنچنے کا بندوبست کردیا گیا۔ ادارے کے ڈائریکٹر فیصل الجودی نے بتایا کہ ”حاجی اور زائر کی خدمت ہمارے لئے باعث فخر تمغہ ہے۔ یہ عنوان امسال حج موسم کے دوران منفرد خدمات کو اجاگر کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ حرمین شریفین کے منتظمین مختلف حوالوں سے معاشرے کے اس اہم طبقے کے ساتھ خصوصی سلوک اپنا رہے ہیں۔حال ہی میں اس ادارے نے ”بولنے والی گھڑی“ بھی تقسیم کی ہے جس کی بدولت نابیناﺅں کو اوقات نماز شروع ہوجانے کا علم ہوجاتا ہے۔