Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج میں سیاسی نعرے بازی کی گنجائش نہیں، السدیس

مکہ مکرمہ .... مسجد الحرام و مسجد نبوی شریف انتظامیہ کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے واضح کیا ہے کہ حج کے دوران سیاسی نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کی شرعاً اجازت نہیں۔ انہوں نے وزارت حج و عمرہ کے زیر اہتمام ہونے والے عظیم حج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج میں فرقہ وارانہ جھگڑوں یا سیاسی نعرے بازیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔ حج مقامات ، دلوں کو جوڑنے اور افکار پر اتفاق پیدا کرنے والے مراکز ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کسی بھی طاقت کو حج امن و امان سے کھیلنے اور انارکی قائم کرنے کی کسی قیمت پر اجازت نہیں دیگا۔ اعتدال اور میانہ روی کو فروغ دیا جائیگا۔ علماءحضرات کو اس حوالے سے اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔
 

شیئر: