Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہم دہشتگرد نہیں اور نہ ہندمخالف، فاروق عبداللہ

سری نگر ۔۔۔۔نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اس بات کو قبول نہیں کرینگے جہاں انسان کو برابری حاصل نہیں۔ہم ہندوستان مخالف نہیں اور نہ ہی ملک سے علیحدہونا چاہتےہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں وہ ہندوستان چاہئے جس کا خواب مہاتما گاندھی نے دیکھا تھا اس سے قبل فاروق عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ کسی بھی قیمت پر شق 35اے میں تبدیلی کی اجازت نہیں دینگے۔ اگر اس آئینی نظام میں ترمیم کی گئی تو حالات سنبھالنے مشکل ہوجائیں گے۔ میں آخری سانس تک اس کیخلاف لڑتا رہونگا۔
مزید پڑھیں:- - - -ہندو مہا سبھانےمیرٹھ میں پہلا ہندو کورٹ قائم کردیا

شیئر: