یمن میں القاعدہ کا بم ساز مارا گیا
صنعا۔۔۔۔اقوام متحدہ کی ٹیم نے رپورٹ جاری کرکے واضح کیا ہے کہ یمن میں 2017ء کے دوران دہشتگرد تنظیم القاعدہ کے ٹھکانے پر حملے میں القاعدہ کا بم ساز ابراہیم العسیری مارا گیا۔یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی اس ٹیم نے تیارکی ہے جو دہشتگردگروہوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ عالمی ٹیم نے انکشاف کیا کہ العسیری جسے انتہائی خطرناک دہشتگرد مانا جارہا تھا وہ 2017ء کے دوران یمن میں بمباری کے دوران مارا گیا۔