مزدلفہ: زائد المیعاد 66ٹن گوشت ضبط
مکہ مکرمہ۔۔۔۔۔مکہ میونسپلٹی کی تفتیشی ٹیموں نے مزدلفہ میں 66ٹن زائد المیعاد گوشت ضبط کرلیا۔ ایمرجنسی ادارے کو رپورٹ ملی تھی کہ مزدلفہ کے ایک مطبخ میں مویشیوں اور مرغیوں کا زائد المیعاد گوشت ذخیرہ کیا گیا ہے۔ 66ٹن 200کلو گرام تھا۔ دیکھ کر ہی اسکے زائد المیعاد ہونے کا پتہ چل رہا تھا ۔ مکہ میونسپلٹی نے مسلسل نگرانی کیلئے مشاعر مقدسہ میں 27کنٹرول سینٹر قائم کردیئے ہیں یہ 24گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتے ہیں۔