Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن ریل اور ٹیلی فون محکموںکا ایران میں جاری منصوبے بند کرنے کا اعلان

برلن۔۔۔۔جرمن اداروں ڈوئچے بان اور ڈوئچے ٹیلی کام نے ایران میں اپنے جاری پراجیکٹس کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان منصوبوں کی بندش بھی ایران پر عائد کی جانے والی نئی امریکی پابندیوں کا نتیجہ ہے۔ ایران پر امریکا نے گزشتہ ہفتے کے دوران اقتصادی پابندیاں عائد کی ہیں۔ جرمن ریلوے ایران میں دو منصوبے جاری رکھے ہوئے تھی۔ ڈوئچے بان کی خاتون ترجمان کے مطابق ڈالر کے استعمال پر پابندی کی وجہ سے ان منصوبوں کو باہمی مشاورت سے ختم کر دیا گیا ہے۔ تیل کی بڑی انٹرنیشنل کمپنی ٹوٹل اور کار ساز اداروں ڈائملر اور رینو نے بھی ایران میں اپنے منصوبوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شیئر: