Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

می پیڈ 4 پلس ، 8620 ایم اے ایچ کی بیٹری اور بہترین فیچرز کے ساتھ لانچ

شیاؤمی کمپنی نے نیا اینڈرائیڈ ٹیبلٹ می پیڈ 4 پلس متعارف کرا دیا ہے۔ ٹیب میں 1200×1920 پکسل ریزولوشن اور 16:10 اسپیکٹ ریشو کے ساتھ 10.1 انچ کا بڑا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ یہ ٹیب اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ ڈیوائس میں آکٹا کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 660 پروسیسر دیا گیا ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر کو ٹیب کے فرنٹ پر شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ٹیب کو دو اسٹوریج آپشنز میں متعارف کرایا ہے جس میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اور 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی آن بورڈ اسٹوریج شامل ہے۔ ڈیوائس کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ کی بیٹری 8620 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ ڈیوائس میں کمپنی نے فور جی ایل ٹی ای ، ڈوئل بینڈ وائی فائی ، بلیوٹوتھ اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ کنیکٹیویٹی بھی شامل کی ہے۔ می پیڈ 4 پلس کی قیمت 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 1899 یان اور 128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 2099 یان ہے۔ ڈیوائس کو کالے اور سنہرے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: