Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسوس کمپنی نے نئی کروم بک متعارف کرادی

اسوس کمپنی کی جانب سے کروم بک 12 سی 223 متعارف کرا دی گئی ہے۔ لیپ ٹاپ کا وزن ایک کلوگرام سے بھی کم ہے اور اسے ایک چارج کے بعد دس گھنٹے سے زائد استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کروم بک میں گوگل پلے سپورٹ اور فل سائز کی بورڈ دیا گیا ہے۔ ڈیوائس میں کروم آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔لیپ ٹاپ کا ڈسپلے 11.6 انچ کا ہے اور اس میں ڈوئل کور انٹل سیلیرون پروسیسر شامل کیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی میموری شامل ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اسٹوریج کو مزید بڑھانے کے لیے ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی گئی ہے ۔ کروم بک میں ایچ ڈی ویب کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے ڈیوائس میں آڈیو جیک ، دو یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ ، ایک یو ایس بی ٹائپ اے پورٹ اور وائی فائی سپورٹ دی گئی ہے۔ ڈیوائس کی قیمت 320 یورو ہے۔
 

شیئر: