ریاض.... سعودی محکمہ صحت نے مدینہ منورہ میں زیرعلاج عازمین کو حج کرانے کیلئے خصوصی انتظام کر دیا۔ انہیں 7ذو الحجہ کو مدینہ منورہ سے مشاعر مقدسہ طبی کاررواں کے ساتھ بھیجا جائے گا۔ ڈاکٹر ، نرسیں اور جملہ صحت لوازمات کے ساتھ ایمبولینسوں میں انہیں حج پر بھیجا جائے گا۔