Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بانڈز کے خریداروں میں مملکت 10ویں نمبر پر

واشنگٹن۔۔۔۔2018ء کی پہلی ششماہی کے اختتام پرامریکی بانڈز زیادہ خریدنے والے ممالک میں سعودی عرب دسویں نمبر پر آگیا۔ سعودی عرب 164.9ارب ڈالر کے بانڈز امریکی وزارت خزانہ سے خرید چکا ہے۔ایک ماہ کے دوران 2.8ارب ڈالر کے اضافی بانڈز خریدے گئے۔ جولائی2015کے بعد سعودی عرب نے امریکی بانڈز کے سودوں میں اعلیٰ ریکارڈ قائم کیا۔ امارات نے امریکی بانڈز کے حصول کے سلسلے میں پالیسی تبدیل کی ہے۔ اس نے جون 2018کے اختتام تک 400ملین ڈالر کے بانڈز کم کئے۔ کویت 42.9ارب ڈالرکے امریکی بانڈز کم کرچکا ہے۔ چین 1.18ٹریلین ڈالر اور جاپان 1.03ٹریلین ڈالر ، برازیل300ارب ڈالر اور آئر لینڈ 299.6ارب ڈالرکے بانڈز خریدکربالترتیب پہلے ،دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -ایک بیرل تیل کی قیمت 120ڈالر متوقع

شیئر: