Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مودی نے کیرلہ کا فضائی معائنہ کیا

ترویندرم..... وزیراعظم مودی نے ہفتے کی صبح کیرلہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاست کے سیلاب زدگان کیلئے 500کروڑ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔وزیراعظم نے جس امداد کا اعلان کیا ہے وہ اس سے پہلے کی گئی 100 کروڑکی امداد کے علاوہ ہے۔ وزیراعظم کے فضائی دورے میں کیرلہ کے گورنر ، وزیراعلیٰ اور دیگر رہنما بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امدادی کاموں کیلئے مزید فورسز بھیجیں جبکہ کیرلہ کو آفت زدہ ریاست قرار دیا جائے۔ کیرلہ کے پی ڈبلیو ڈی کے وزیر نے کہا کہ سیلاب میں گھرے تمام لوگوں کو جلد بچالیا جائیگا۔ ہندوستانی بحریہ نے ہفتے کو پنڈاناتھ کے علاقے میں 200لوگوں کو بچایا۔ 

شیئر: