ایسا جشن زندگی میں نہیں دیکھا،جا وید شیخ
لالی وڈ کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی انتخابات میں کامیابی کے بعد جس طرح قوم نے جشن آزادی منایا، ایسا جشن میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسی خوشیاں ملیں جو کسی بھی قیمت پر خریدی نہیں جاسکتیں۔ یہ خوشی آج رنگ لائی ہے ، ہمارا ملک ایک نیا پاکستان بننے جارہا ہے۔