عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے منصب کا حلف اٹھالیا
اتوار 19 اگست 2018ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”الشرق الاوسط“ کی شہ سرخیاں
٭ عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے منصب کا حلف اٹھالیا، امریکہ کی خفگی، چین کی خوشنودی اور فوج کے غلبے میں توازن کا اہتمام
٭ جنگ کا معاوضہ طلب کرنے پر عراق ایران سے خفا ہوگیا
٭ ابو بکر البغدادی کے سابق معاون نے داعش تنظیم کے رہنما سے آخری ملاقات کی تفصیلات طشت از بام کردیں
٭ 20لاکھ سے زیادہ عازمین منیٰ پہنچ گئے، آج رات عرفات کیلئے روانگی کی تیاری کرینگے
٭ سعودی فٹبال ٹیم الہلال نے سپر سعودی کا لقب حاصل کرلیا، لندن کے لوکس گراﺅنڈ میں میچ کے دوران ایک کے مقابلے میں 2گول سے الاتحاد کو شکست دیدی
٭ شامی علاقے ادلب میں معرکے کی دھمکیاں ڈھیلی پڑ گئیں، ترکی نے النصرہ محاذ کو زمین بوس کرنے کا عہد کرلیا
٭ رجب طیب اردگان نے ٹرمپ کی پابندیوں کو چیلنج کردیا، لیرا کو بچانے کیلئے مشکل حل اختیار کرلئے
٭ روسی صدر پوٹین کا آسٹریا کی وزیر خارجہ کیساتھ رقص، یورپی ممالک میں تشویش کی لہر
٭ حوثیوں کے زیر اثر علاقو ں سے 7ہزار یمنی عازمین کی ارض مقدس آمد نے حج کو سیاست زدہ کرنے والوں کے دعوے ملیامیٹ کردیئے، یمنی وزیر اوقاف
٭ وزارت عظمیٰ کے منصب پر شیعہ جماعتوں میں اختلاف نے عراق میں مشترکہ عظیم محاذ کی تشکیل کو معطل کردیا
٭٭٭٭٭٭٭٭