مکہ مکرمہ .... نیا غلاف کعبہ کل 9ذی الحجہ 1439ھ کو فجر بعد تبدیل کیا جائیگا۔ ہر سال وقوف عرفہ کے دن ہی پرانا غلاف اتار کر نیا غلاف کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے۔ 160ہنر مند اورتکنیکی کارکن یہ خدمت انجام دینگے۔ یہ کام مسجد الحرام و مسجد نبوی امو رکے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کی نگرانی میں انجام دیا جائیگا۔