Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمن دارالحکومت میں نیونازیوں کا بڑا مظاہرہ

برلن۔۔۔انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نیونازیوں نے جرمن دارالحکومت برلن میں مظاہرہ کیا، ان افراد نے برلن کے وسطی حصے میں مخصوص پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق اس موقع پر تصادم سے بچنے کے لیے انتہائی بائیں بازو کے متعدد مظاہرین کو ان نیونازیوں سے دور رکھنے کی کوشش کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ چند مواقع پر اس مظاہرے کے مخالفین نے نیونازیوں پر بوتلیں اور پتھر بھی پھینکے۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان واقعات میں کتنے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

شیئر: