برلن۔۔۔ جرمنی میں کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے گرم موسم کی وجہ سے کم از کم تین ارب یورو کا نقصان ہوا ہے۔ اخبار نیو اوسنابروکر کے مطابق صرف صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں نقصان کا تخمینہ دو ارب یورو لگایا گیا ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ کسانوں کو ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کے بارے میں حکومت بدھ کو فیصلہ کرے گی۔2003ء کے بعد حکومت کی جانب سے خشک سالی سے متاثرہ کسانوں کو امداد دینے کا یہ پہلا واقعہ ہو گا۔