قربانی کیلئے کپتان سرفراز کے2 خوبصورت اوربھاری بیل
کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے مکمل تیاری پوری کر لی ہے، کھلاڑی 2بھاری بھرکم بیل گھر لے آئے۔وہ یو اے ای میں ایشیا کرکٹ کپ سے قبل ان دنوں اپنے ہوم ٹاون کراچی میں موجود ہیں۔ 2خوبصورت اور بھاری بھرکم بیلوں کیساتھ تصاویر بھی بنواتے رہے۔ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے کرکٹرز بھی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ اس موقع پر سرفراز احمد نے کہاکہ کھیل کے ساتھ ہمیں اپنے دین کے تمام فرائض کی ادائیگی کیلئے ہمیشہ اولیت دینی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عید قربان پر سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور کی قربانی کیسا تھ ہمیں تمام مستحقین کو یاد رکھنا چاہیے۔