Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ووٹ ڈالے گئے اور نتیجہ عمران خان کے نامزد امیدوار عثمان بزدار کے حق میں رہا۔ اس موقع پر لوگوں نے ٹویٹر پر اظہار خیال کیا۔
انجینئر ارسلان ساہی کہتے ہیں کہ عمران خان نئے پاکستان کا لیڈر ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں تحفہ دیا ہے۔
سلمان سکندر کا ٹویٹ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب اور قومی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت ہے۔ اس نے آخر اپنی حکومتیں بنانے کی کوشش کیوں نہیں کی۔ اسکے پاس بھی آزاد امیدواروں کو لانے کیلئے اپنے طیارے تھے۔شاید اسلئے کہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف جیتنے کیلئے اسکے پاس چانس نہیں تھے اور اس لئے اس نے کوشش بھی نہیں کی۔
احسن افتخار لکھتے ہیں کہ آخر تبدیلی آگئی ۔ پنجاب میں ایسا شخص وزیراعلیٰ بنا جس پر مختلف الزامات ہیں۔ دیکھتے ہیں کہ تحریک اانصاف کے پاس اور کتنے قسم کی تبدیلیاں ہمارے لئے ہیں۔
ثانیہ عاشق کہتی ہیں کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہوا کیونکہ مسلم لیگ جوڑ توڑ میں مصروف تھی۔
امداد حسین کہتے ہیں کہ عثمان بزدار کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے جہاں زندگی مشکل ہے۔ وہاں کا رہنے والا اچھی طرح سمجھتا ہے کہ غریبوں کیلئے بہتری کیلئے کیا اقداما ت کئے جاسکتے ہیں۔
محمد بلال کہتے ہیں کہ میں عثمان بزدار کو نہیں جانتا لیکن عمران خان نے انکا انتخاب کیا ہے اسلئے یہ اچھی سلیکشن ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں