Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھوپال میں شدید بارش،دیوار گرنے سے3 افراد ہلاک

بھوپال- - - -  مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں گزشتہ 18 گھنٹوں سے مسلسل بارش کےباعث دھوبی گھاٹ علاقے میں ایک مکان کی دیوار منہدم ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک خاتون سمیت  بچیوں کی موت ہو گئی جبکہ خاتون کا شوہر شدید زخمی ہوگیا  جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ ٹيلہ جمالپورہ علاقے میں ایک نوجوان  برساتی نالے میں بہہ گیا۔ امدادی ٹیموں کی مدد سے نوجوان کی تلاش جاری ہے تاہم ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا۔بھوپال میں کل دوپہر بعد سے شدیدبارش کاسلسلہ جاری ہے نشیبی علاقےجھیل میں تبدیل ہوگئے اور شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی بھر گیا ۔ آج صبح سےمیونسپل کارپوریشن  کا عملہ مختلف مقامات پر قائم نکاسی آب کے مراکز اور نالوں کی صفائی میں مصروف ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -متھرا میں انٹر سٹی ایکسپریس کی زد میں آکر7افراد زخمی

شیئر: