Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بہار: مشتعل ہجوم نے خاتون کو برہنہ گھمایااوردکانیں نذرآتش کردیں

پٹنہ۔بہار کے ضلع بھوجپور میں نوجوان کے قتل میں ملوث ہونے کےشبہ  میں مشتعل ہجوم نے ایک خاتون کوزدوکوب کیا اور برہنہ کرکے سر عام گھمایا۔ اس واقعہ کے بعد ایس ایچ او سمیت 8 پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ۔واقعہ پرآر جے ڈی کے رہنما تیجسوی یادو نے ٹوئٹ میں کہا کہ نتیش جی کے راج میں کل بہار کے آرا میں ایک خاتون کو برہنہ کر کے دوڑا دوڑا کر موب لنچنگ کی کوشش کی گئی، انسانیت کو تار تار کرنے والے اس واقعہ کو دیکھ کر اور سن کر روح کانپ گئی۔ نیتک بابو!اگر انسانیت، شرم اور کچھ احساس باقی بچاہے تو ضمیر کو جگا کر جلدی راج بھون پہنچئے۔پولیس سپرنٹندنٹ اوکاش کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت  پیش آ یا جب لاپتہ ویملیش شاکی لاش ریلوےلائن کے قریب سے برآمد ہوئی۔لاش برآمد ہونے کے بعد ریڈ لائٹ ایریا میں رہنے والے لوگوں پر ویملیش شاکا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے شبہ کا اظہار کیا۔ اس واقعہ پر گاؤں والے اس قدر مشتعل ہوگئے کہ انہوں نےمتعدددکانیں اور گاڑیاں نذر آتش کردیں ۔اوکاش کمار نے بتایا کہ بھیڑ نے ٹرین پر بھی پتھراؤ کیاگیا۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی جس پربھیڑ نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔پولیس نے اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -متھرا میں انٹر سٹی ایکسپریس کی زد میں آکر7افراد زخمی

شیئر: