سیئول ۔۔۔ جنوبی کوریا کے 89 شہریوں نے شمالی کوریا میں اپنے اپنے خاندان کے ان ارکان سے دوبارہ یکجا ہونے کے لئے فوجی حد بندی لائن پار کی جنہیں وہ 1950 کی دہائی کے اوائل میں کوریائی جنگ کے بعد سے نہیں ملے تھے۔ جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملاقات کے لئے جنوبی کوریائی شہری بسوں کے ذریعے شمال مشرقی شہر سوکچو سے روانہ ہوئے اور حد بندی لائن پار کر کے شمالی کوریا میں داخل ہوئے جنہوں نے لوگوں نے کوہ کْمگانگ کے تفریحی مقام پر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کی۔اسی طرح 83 شمالی کوریائی شہریوں کا ایک گروپ بھی اپنے جنوبی کوریائی رشتہ داروں سے اسی تفریحی مقام پر ملاقات کریں گے۔