ایپل نے ہزاروں ایپلی کیشنز کو ایپ سٹور سے ڈیلیٹ کر دیا
ایپل کمپنی کی جانب سے چائنا میں ایپ اسٹور سے ہزاروں گیمبلنگ ایپلیکیشنز کو ختم کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ اقدام چین کے براڈکاسٹر سی سی ٹی وی کی جانب سے دباؤ کے بعد اٹھایا گیا۔ ایپل کمپنی نے صرف ایک دن میں ہی چار ہزار سے زائد گیمبلنگ اپلیکیشنز کو ختم کر دیا ہے۔ سی سی ٹی وی کے مطابق ڈیلیٹ کی جانے والی اپلیکیشنز کی کل تعداد 25 ہزار تک ہو سکتی ہے۔ کمپنی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ گیمبلنگ اپلیکیشنز غیرقانونی ہیں اور انہیں چائنا کے ایپ سٹور میں رکھنے کی اجازت نہیں۔ ہم نے بہت سی اپلیکیشنز اور ڈویلپرز کوغیرقانونی گیمبلنگ ایپلیکیشنز کے باعث ڈلیٹ کر دیا ہے اور ہم مستقبل میں بھی ایپ سٹور سے ایسی اپلیکیشنز کو ڈیلیٹ کرتے رہیں گے ۔