دنیا بھر میں دو ارب سے زائد لوگ مفلسی کا شکار ہیں، رپورٹ
لندن ۔ ۔۔ برطانوی ’ترقیاتی اقدامات‘ نامی ایک تنظیم کے اعدادو شمار کے مطابق دنیا کے دو ارب افراد غربت کا شکار ہیں جب کہ 70 کروڑ 53 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گذار رہے ہیں۔ 64 کروڑ بچوں کے پاس سر چھپانے کے لئے چھت نہیں، 40 کروڑ پینے کے صاف پانی کو ترستے ہیں۔ 21کروڑ طبی سہولیات سے محروم ہیں۔لندن میں قائم ’ترقیاتی اقدامات‘ نامی ایک تنظیم کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ارب لوگوں کی یومیہ آمدنی 3.2 ڈالر سے زیادہ نہیں اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے 1.9 ڈالر اوسطا یومیہ کماتے ہیں۔دنیا میں بڑھتی ہوئی غربت کے حوالے سے ایک ایسی ہولناک سچائی سامنے آئی ہے جس پر یقین کرنا انتہائی مشکل ہے۔ تلخ حقیقت یہ ہے کہ ہر تیسرا شخص غربت کی گرفت میں ہے۔ دنیا بھر میں ایک تہائی سے زیادہ آبادی غربت کی لکیر سے بھی نیچے زندگی گزار رہی ہے ۔