اجازت نامے کے بغیر حج کرنے پر99افراد کے خلاف کارروائی
منی: اجازت نامے کے بغیر حج کرنے پر 99افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ ان میں سے جو غیر ملکی تھے انہیں قید وجرمانے کے بعد ملک سے بیدخل کیا جائے گا۔ محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ جن سعودی شہریوں یا غیر ملکیوں نے غیر قانونی حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی ان کی گاڑیاں ضبط کی گئیں۔ حج موسم کے دوران اب تک 15غیر ملکیوں کو حج قوانین کی خلاف ورزی پر مملکت سے بیدخل کیا گیا ہے۔