کوہلی اور ٹنڈولکرکا دلچسپ اتفاق
لندن:دلچسپ اتفاق نے ہندوستانی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی کو سابق کپتان و بیٹسمین اور اپنے آئیڈیل سچن ٹنڈولکر کا ہمسر بنا دیا۔ویرات کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں تھری فیگر اننگز کھیل کر اپنی ٹیسٹ سنچریوں کی تعداد 23 کرلی۔ یہ ہند کی جانب سے ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 58 ویں سنچری تھی،کوہلی نے دوسری اننگز میں 103 رنز بنائے جبکہ پہلی اننگز میں وہ بدقسمتی سے 97رنز پرعادل رشید کی گیند پرآوٹ ہو گئے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی اپنی 58 ویں ٹیسٹ سنچری میں 103 رنز اسکور کئے تھے اور یہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف ہی انجام دیا تھا۔