Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد کے نام کا کوئی دباﺅ نہیں، اپنی الگ شناخت بنانا چاہتا ہوں، ارجن ٹنڈولکر

لندن.... سچن ٹنڈولکر کے بیٹے ارجن کا کہنا ہے کہ میں کھیلتے وقت اپنے والد کے نام کی وجہ سے دباﺅ میں نہیں آتا اور میری کوشش ہے کہ اپنی الگ شناخت بناﺅں۔سچن ٹنڈولکر ہندکی کرکٹ تاریخ کے سب سے مقبول کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ رنزا سکور کیے، سب سے زیادہ سنچریاں بنائیں اور مجموعی طور پر 34,357 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا جس تک مستقبل قریب میں کسی اور کا پہنچنا مشکل نظر آتا ہے۔اس وجہ سے ان کے بیٹے کے لئے اپنی کوئی علیحدہ پہچان بناناآسان نہیں تھا۔ 18 سالہ ارجن ٹنڈولکر کو اس کی زیادہ پروا بھی نہیں وہ کہتے ہیں کہ جب میں بولنگ کر رہا ہوتا ہوں تو میرے ذہن میں بس یہی ہوتا ہے کہ میں ہر بار گیند زیادہ قوت سے کراﺅں ۔جب میں بیٹنگ کرتا ہوں تو بس اپنی شاٹس کھیلتا ہوں، اور فیصلہ کرتا ہوں کہ کن بولروں کے خلاف جارحانہ کھیل پیش کرنا ہے اور کن کے خلاف نہیں۔ ارجن نے بی بی سی سے گفتگو میں بیٹسمین کے بجائے بولربننے کے فیصلے کے بارے میں کہاکہ میں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا۔ میں بچپن سے فاسٹ بولنگ پسند کرتا تھا سو میں نے سوچا کہ میں فاسٹ بولر بن جاو¿ں کیوں کہ ہند میں ویسے بھی فاسٹ بولرز کی قلت ہے۔ارجن بائیں ہاتھ سے کھیلتے ہیں، اس لیے ان کی بلے بازی میںشائقین کو ان کے والد کی کلاسک کور ڈرائیو کی جھلک نہیں ملے گی، بلکہ ان کی بولنگ میں مچل جونسن یا پھر مچل اسٹارک کا انداز نظر آئے گا کیوں کہ ارجن نے انھی دو بولرز کو اپنا رول ماڈل تصور کر رکھا ہے۔ارجن ان دونوں آسٹریلوی بولرزکے ہمراہ کلب کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز میں کھیلتے ہوئے انھوں نے 4 اووروں میں4 وکٹیں لیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے 27 گیندوں پر 48 رنز بنا کر یہ بھی ثابت کر دیا کہ ان میں آل راونڈر بننے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔انھوں نے اپنے والد کے اثر کے بارے میں کہا کہ انھوں نے پروفیشنل کرکٹر بننے میںمیری مدد ضرور کی لیکن مجھے مجبور نہیں کیا اور اب میں بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا نام بنانے کے لیے سخت محنت کر رہا ہوں کیونکہ عالمی سطح پر کامیابی میرا حتمی خواب ہے۔

شیئر: