Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترک لیرا کی قدر میں بہتری کے آثار

انقرہ۔۔۔ ترک کرنسی لیرا کی قدر جمعرات کو ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ ایام کے مقابلے میں بہتر دکھائی دی ہے۔ لیرا کی قدر میں بہتری کے آثار ایسے وقت میں سامنے آنا شروع ہوئے ہیں جب ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اْن کے ملک کو امریکی تجارتی جنگ کا سامنا ہے۔ رواں برس کے آغاز سے اب تک لیرا کی قدر میں 37 فیصد کی کمی ہو چکی ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ان دونوں ملکوں کے تعلقات میں حالیہ گراوٹ کی بنیادی وجہ ترکی میں ایک امریکی پادری کی گرفتاری اور اْس پر جاسوسی کے الزام میں چلایا جانے والا مقدمہ ہے۔

شیئر: