ایتھنز ۔۔۔ یونانی وزیر اعظم الیکسس سپراس نے مالیاتی بیل آؤٹ پیکجز کی 8 سالہ مدت کی تکمیل کو اپنے ملک کے لیے ’ایک نئے دن‘ کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منگل21 اگست ایک تاریخی دن ہونے کے علاوہ یوم نجات بھی ہے۔ سپراس کے مطابق اب بیل آؤٹ سے پیدا ہونے والے دکھوں کا اختتام ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونان نے اپنے مقدر اور مستقبل کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا حق حاصل کر لیا ہے۔ دوسری جانب یونانی وزیر اعظم کو عوام میں عدم مقبولیت کا سامنا ہے اور رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق وہ قدامت پسند سیاسی جماعت سے پیچھے ہیں۔