Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جینز پہننے سے منع کرنے پر بھائی کا قتل

الہ آباد۔۔۔الہ آباد میں سنسنی خیز واردات میں ایک نوجوان نے چھوٹے بھائی کو چاقوؤں سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ سرپھرے قسم کے نوجوان نے چھوٹے بھائی کو محض اسلئے قتل کردیا کہ اس نے جینز پینٹ دینے سے منع کردیاتھا۔جینس پہننے سے روکنے پر بھائی طیش میں آگیا اور قتل کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ ملزم کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -40ہزار روپے کلو میں فروخت ہوئی’’ گولڈن نیڈل ٹی‘‘

شیئر: