Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہوائی میں طوفان ، ہنگامی حالت کا اعلان

ہونو لولو۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزائر ہوائی میں سمندری طوفان ’’لین‘‘ کے زیر اثر شدید بارشوں سے تباہی کے باعث ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا۔ اس وقت تقریباً 210 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائوں کے جھکڑ چل رہے ہیں۔ جزائر ہوائی کے متاثرہ علاقوں میں اب تک 12 انچ تک بارش ہوچکی ہے اور آئندہ چار سے پانچ دن میں مزید 30 انچ تک بارش ہوسکتی ہے۔ امریکن ریڈکراس کے نائب صدر بریڈ کیزر مین کے مطابق ممکنہ متاثرین کیلئے 35 مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔

شیئر: