Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی،سال رواں کی پہلی ششماہی میں مسلمانوں پر حملوں میں کمی

 
برلن ۔۔۔ جرمنی میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسلمانوں، مساجد اور مسلم کمیونٹی سینٹرز پر حملوں میں واضح کمی دیکھی گئی۔ جرمن وزارت داخلہ کی طرف سے وفاقی پارلیمان میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ رواںسال جنوری سے جون کے آخر تک پولیس کو مسلمانوں کے خلاف 320 جرائم رپورٹ کئے گئے جبکہ 2017 ء کی پہلی ششماہی کے دوران یہ تعداد 500 تھی ۔ ان حملوں سے مراد صرف جسمانی حملے نہیں بلکہ زبانی دھمکیوں اور دھمکی آمیز خطوط اور ای میلز کو بھی حملے شمارکیاجاتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ حملے دائیں بازو کے مختلف انتہا پسند گروہوں کی طرف سے کئے گئے تھے۔
 

شیئر: