Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ: 60سالہ ایرانی حجن کے دل کا آپریشن کامیاب

مکہ مکرمہ.... یہاں کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی کے مرکز امراض قلب کے ڈاکٹروں نے ایک 60سالہ ایرانی حجن کے دل کا کامیاب آپریشن کیا۔ سعودی افواج کی فضائی ایمبولینس ایرانی حجن کو علاج کیئے میڈیکل سٹی لے کر پہنچی تھی۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ حجن کا فوراً ہی طبی معائنہ کیا گیا جس سے پتہ چلا کہ حجن کے دل کی شریانیں بند ہو جانے کے باعث دل میں انجماد خون کا عارضہ پیدا ہو گیا ہے۔ فوری انجیوگرامی کا فیصلہ کیا گیا اور آپریشن کے بعد ایرانی حجن کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا۔ حجن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 
 
 
 

شیئر: