Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز: پاکستانی کراٹیکاز نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

 
جکارتہ : ایشین گیمز کے کراٹے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ نرگس نے گرشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔انڈونیشیا کے شہر جکارتہ اور پالیمبینگ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں یہ پاکستان کا دوسرا کانسی کا تمغہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان کبڈی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ 19 سالہ نرگس نے 68 کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں یہ تمغہ حاصل کیا۔کانسی کے تمغے کیلئے کھیلے گئے میچ میں نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے شکست دی۔اس سے قبل نرگس کو سیمی فائنل مقابلے میں چین کی گاو مینگمینگ سے0-8سے شکست ہوئی تھی۔68 کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں سونے کا تمغہ جاپان کی اوئیکوسا ایومی نے چین کی گاو مینگمینگ کو زیر کر کے حاصل کیا جبکہ کانسی کا دوسرا تمغہ ایران کی حمیدہ عباس علی نے حاصل کیا۔

شیئر: