Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیٹو میں یوکرین کی شمولیت میں پیش رفت

کیف۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جان بولٹن نے کہا ہے کہ یوکرین نے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شمولیت کی جانب پیش رفت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان  کا کہنا تھا کہ ابھی یوکرین کو نیٹو اتحاد میں شمولیت کی شرائط کے چند معاملات کو مکمل کرنا ہے۔یوکرینی بحران کا حل ہونا ضروری ہے اور اس کو نظرانداز کرنے کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ روس‘مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی اپنے مغربی سرحدوں کی جانب بڑھنے کی مخالفت کرتا ہے۔واضح رہے کہ جان بولٹن ان دنوں یوکرین کے دورے پر ہیں۔

شیئر: