Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

# ہمیں_پاکستان_سے_پیار_ہے

نئی حکومت کے قیام، 14اگست کی تقریبات اور اب 6ستمبر کو منفرد طریقے سے منانے کے اعلان کے نتیجے میں پاکستان میں وطن سے محبت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھر چکا ہے۔ ٹویٹر پر صارفین نے اس حوالے سے اپنے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایشا علی لکھتی ہیں کہ پاکستان ہمارا فخر ہے۔ ہم سب متحد ہیں۔ اس ملک کو مضبوط تربنائیں گے۔ 
خدیجہ فاطمہ لکھتی ہیں کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے والے سمجھ لیں کہ آخرت میں دوزخ انکا انتظار کررہی ہے جبکہ دنیا میں انہیں ذلت نصیب ہوگی۔
سعدی کہتے ہیں کہ ہمارا تشخص ہی پاکستان ہے۔ 
اریج عباس ٹویٹ کرتی ہیں کہ اے پی ایس سانحہ کا ایک زخمی طالب علم لندن میں امتیازی نمبروں سے پاس ہوا اس نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوئی کہ دشمن اس قوم کے جذبے کو توڑ نہیں سکتا۔
رمشا امجد ٹویٹ کرتی ہیں کہ ہم سب متحد ہوکر وطن عزیز کا دفاع کریں گے۔ ہر پاکستانی کے لئے پاکستان پہلی ترجیح ہے۔
صنم کہتی ہیں کہ ہم پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔ اپنی مسلح افواج کو سیلوٹ کرتے ہیں۔
عاطف متین انصاری ٹویٹ کرتے ہیں کہ یہ بہت اچھا ہوا کہ ٹویٹر نے آزادی اظہار او ر تشدد کے پروپیگنڈے کو الگ الگ کردیا۔ بلوچستان کے عوام تشدد کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں