عمدہ سڑکوں میں مملکت 37ویں نمبر پر
دمام .... معیاری سڑکوں کے حوالے سے سعودی عرب دنیا بھر میں 37ویں نمبر پر آگیا۔138ممالک کی فہرست میں مملکت کا نمبر 37واں ہوگیا۔ بین الاقوامی اقتصادی تنظیم نے 2017ءکے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ عمدہ سڑکوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات پوری دنیا میں اول ، سنگاپور دوم ، ہانگ کانگ، ہالینڈ، جاپان، فرانس، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، پرتگال اور ڈنمارک بالترتیب تیسرے ، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں ،نویں ، دسویں اور گیارہویں نمبر پر ہیں۔