Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے ہونے والے بیٹے کا نام " سلمان " رکھوں گا ، محمد ادو

مدینہ منورہ .... نائیجریاسے آنے والے حاجی محمد ادو کا کہنا ہے کہ اگر میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تو اسکا نام "سلمان " رکھوں گا۔ حاجی محمد ادو امسال شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کرنے مملکت آئے ۔ مدینہ منورہ میں الریاض اخبار سے گفتگوکرتے ہوئے محمد ادو نے مزید کہا کہ خادم حرمین شریفین کی مثالی شخصیت اور انکی کرم نوازی سے اس قدر متاثر ہوں کے اپنے ہونے والے بچے کا نام انکے نام پر رکھوںگا ۔ ادو نائیجریا میں سعودی سفار تخانے میں ملازمت کرتا ہے اس کا کہنا ہے کہ سعودیوں کو میں نے سخی اور مہربان پایا ۔ میں جہاں بھی گیا سعودیوں کو اپنا بہترین دوست پایا ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی انسان دوستی اور عالم اسلام کےلئے انکی مہربانیاں اس قدر ہیں کہ انہیں لفظو ں میں بیان کرنا ممکن نہیں ۔ میری دعا ہے کہ مملکت کا امن و امان ہمیشہ سلامت رہے اور سعودی عرب عالم اسلام کی اسی طرح سربراہی کرتا رہے ۔

شیئر: