Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اقلیتیں آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، راہول

لندن ۔۔۔۔ کانگریس صدر راہول گاندھی نےلندن میں خطاب کے دوران کہا کہ سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری کا ہے۔موجودہ حکومت بے روزگاری کو مسئلہ ماننے کے لئے ہی تیار نہیں ۔انہوں نے موجود ہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اپنے عدم تشدد کے نظریات اور خیالات کو ان افراد کے تئیں ہمدردی دکھانے کی اہلیت رکھتا ہے جو ہم سے اتفاق نہیں رکھتے۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ حکومت سماجی انصاف دلا سکتی ہے۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب جمہوری ادارے مضبوط ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا نظریہ یہی ہے کہ وہ سماج کے کمزورطبقے کےساتھ کھڑی رہتی ہے ۔ راہول نے کہا کہ معیشت، سماج اور سیاست علیحدہ نہیں۔اس میں سب ایک ساتھ کام کرتے ہیں ۔آئندہ  سال ہونے والے عام انتخابات بہت آسان ہیں۔ ایک طرف بی جے پی اور دوسری جانب تمام حزب اختلاف  پارٹیاں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پھیلائی جانے والی زہرافشانیوں کو روکنا میری اورحزب اختلاف کی اولین ترجیح ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ملک کی ترقی میں پوری قوم کا کردار ہے لہذا ترقی کا فائدہ بھی سماج کے ہر طبقہ کو ملنا ضروری ہے ۔ انہوں نے ملک کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیا ۔ کانگریس صدر نے کہا کہ وہ اقلیتوں کے علیحدہ ملک کی بات سے اتفاق نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ 70 برسوں کی ہندوستانی تاریخ پر نظر ڈالیں تو سمجھ میں آجائے گا کہ اقلتیں آگے بڑھنے کی اہلیت رکھتی ہیں ۔انہوں نے مودی حکومت پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوچ ہی غلط ہے کہ آپ’’ غلط‘‘ نہیں ہو سکتےلیکن موجودہ حکومت کی یہی سوچ ہے کہ وہ ہمیشہ’’ صحیح‘‘ ہی ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -کیرلہ سیلاب زدگان کیلئے کسی امداد کی پیشکش نہیں کی، امارات
 

شیئر: