فوجی اسلحہ چوری کرنے پر کانگریسی ایم ایل اے گرفتار
امپھال .... نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے منی پور کانگریس کے ایم ایل اے یامتھونگ ہوکپ او رایک زیر زمین تنظیم کے چیئرمین ڈیوڈ ہینگشنگ کو گرفتار کیا ہے۔ ان دونوں کو 2016ءاور 2017ءکے درمیان منی پور رائفلز کی سیکنڈ بٹالین کا اسلحہ چوری کرنے کے سلسلے میں ہونے والی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا گیا۔ تحقیقات میں اس امر کا انکشاف ہوا تھا کہ ہوکپ نے ہینگشنگ کو چند پستولیں فراہم کی تھیں۔ ہوکپ کو این آئی اے کی خصوصی عدالت میںپیش کیا گیا اور اسے 15روزہ عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ جبکہ ہینگشنگ کو آج عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ایجنسی نے ہوکپ کے گھر پر چھاپہ مار کر 56غائب ہونے والی پستولوں میں سے ایک پستول برآمد کی تھی ساتھ ہی اس کے 58میگزین بھی برآمد کئے تھے۔ ہوکپ کے ڈرائیور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔