Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اجلاس کی کہانی میڈیا کو بتانے پر شیخ رشیدبرس پڑے

 اسلام آباد.... وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید گزشتہ روز ہونے والے اجلاس کی کہانی میڈیا کو بتانے پر ریلوے افسران پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کی سربراہی میں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا تو شیخ رشید پریشان دکھائی دیئے. افسران پر برس پڑے کہ گزشتہ روز اجلاس کی کہانی لفظ بہ لفظ میڈیا کو کیوں اور کس نے بتائی تاہم تمام حکام خاموشی کے ساتھ بیٹھے رہے ۔ شیخ رشید نے اجلاس میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں کیا ہوتا ہے، کوئی کسی کونہیں بتائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دور حکومت میں ریلوے منصوبوں کی تعریف کی جبکہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں لیگی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریلوے منصوبوں کی مخالفت کرتے رہے۔ 
 

شیئر: