نئی دہلی۔۔۔۔ٹرینو ں میں سفر کے دوران مسافروں کوملک کے نامور ہوٹلوں اور طیاروں میں فراہم کئے جانے والے ذائقے دار کھانے پیش کئے جائیں گے۔ ’’وزیر اعظم کوشل وکاس اسکیم ‘‘کے تحت آئی آر سی ٹی سی کے ملازمین کو عالمی سطح پر تربیت دی جارہی ہے تاکہ ریلوے کا سفرعمدہ اور خوشگوار بنایا جائے۔نئے اقدامات کے تحت کمپنی کے ملازمین کو مثالی رویہ اپنانے اور ادب و احترام سے پیش آنے کا سلیقہ سکھایاجائے گاجس سے ٹرین میں بہترین سہولتیں مہیا کرکے مسافروں کے سفر کو یادگار بنایا جاسکے۔اسکل انڈیا مشن کے جنرل سکریٹری نے بتایا کہ فی الحال1500افراد کو تربیت میں شریک کیا گیا ہے۔دوسرے مرحلے میں 30ہزار ملازمین کو تربیت دینے کا پروگرام ہے۔ تربیت حاصل کرنیوا لے پہلے مرحلے کے 1500ملازمین کو اکتوبر تک ٹرینوں میں تعینات کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -’’میں آج ہی کیوں نہ مرجاؤں‘‘، اعظم خان