استاد کے بتائے ہوئے ایک لفظ کا حق کائنات کی کوئی شئی ادا نہیں کرسکتی، مودی
نئی دہلی۔۔۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’’من کی بات‘‘ کے ذریعے ایک مرتبہ پھرہموطنوں کے ساتھ اپنے خیالات کاتبادلہ کیا۔’’من کی بات‘‘ کا 47واں پروگرام ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب اپنے ساتھ مختلف قسم کی تباہ کاریاں لاتا ہے ۔ مصیبت کی گھڑی میں انسانیت کے کارنامے بھی دیکھنے میں آتے ہیں۔ کچھ سے کامروپ اورکشمیر سے کنیا کماری تک سبھی لو گوں نے اپنے طور پر کردارادا کیا۔ان دنوں کروڑوں ہموطنوں کی نگاہیں جکارتا میں ہونیوالے ایشین گیمز پر لگی ہوئی ہیں ۔ ملک کیلئے میڈلز حاصل کرنیوالوں میں بڑی تعداد ہماری بیٹیوں کی ہے اور یہ باعث فخر ہے۔میرےعزیز ہموطنوں سخت جدوجہد کرنے والے کسانوں کیلئے مانسون نئی امیدیں لیکر آتاہے۔ شدید گرمی برداشت کرتے درخت، پودے ،خشک تالابوں کو راحت دیتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ تباہ کن سیلاب بھی لاتا ہے۔جیسے زندگی میں استادکی اہمیت ہے۔کوئی استاد اپنے شاگر کو ایک بھی لفظ کا علم دیتا ہے۔میرے خیال میں پوری کائنات میں ایسی کوئی شئے یا دولت نہیں جس سے شاگرد استاد کا حق ادا کرسکے ۔ہر زبان کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ ہندوستان کو اس بات پر ناز ہے کہ تامل زبان دنیا کے سب سے قدیم زبان ہے اور ہم تمام ہندوستانی اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ قدیم زمانے سے لیکر موجودہ دورتک سنسکرت زبان نے بھی معلومات کی ترویج و اشاعت میں اہم کردارا دا کیا۔