Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باتھ روم کے میزان بالعموم درست وزن نہیں بتاتے

لندن .... وزن کی کمی بیشی اکثر انسان کو الجھن میں مبتلا کئے رہتی ہے اور اسی وجہ سے بہت سے لوگ ایسے ہیں جو تقریباً روزانہ ہی اپنا وزن دیکھتے ہیں اور خوراک میں کمی بیشی کرتے رہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سارے گھروںمیں باتھ روم کے اندر وزن کرنے کی مشینیں بھی موجو د رہتی ہیں مگر تحقیق و تجربے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مشینیں متعلقہ شخص کو اس کے وزن کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہیں ان میں سے اکثر درست نہیں ہوتیں۔ مینوئل مشینوں کی طرح الیکٹرک مشینیں بھی بالکل درست وزن بتانے سے قاصر رہتی ہیں۔ یونیورسٹی آف لنکاسٹر کے پروفیسر کیمپ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ان مشینوں کے ذریعے معلوم ہونے والی اطلاعات بوجوہ ناقص ہوتی ہیں۔ سب سے بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ باتھ روم کے اندر کا درجہ حرارت میزانوں کے اعدادوشمار پر اثر انداز ہوتا ہے ہیلری فریمین سے منسوب ویٹ مشینیں دوسری مشینوں کے مقابلے میں زیادہ وزن دکھاتی ہیں۔ پروفیسر کیمپ کی نگرانی میں مرتب ہونے والی اس رپور ٹ میں بتایاگیا ہے کہ اگر 10مشینوں پر وزن کیا جائے تو ان میں سے کم از کم 8مشینوں کا وزن مختلف ہوسکتا ہے اور لوگوں کو اس حقیقت سے باخبر رہنا چاہئے۔

شیئر: