طواف کیلئے موزوں وقت کونسا؟
مکہ مکرمہ... وزارت حج وعمرہ کی ہدایت پر معلمین کے نجی ادارو ںنے حجاج کرام کو طواف کیلئے موزوں وقت کے انتخاب میں تعاون دیا۔خود کار نظام کے تحت حجاج کو بتایا گیا کہ طواف کیلئے کونسا وقت مناسب ہوگا۔ ترکی،آسٹریلیا،امریکہ او ریورپی حجاج کے ادارہ معلمین کے سربراہ طارق عنقاوی نے بتایا کہ امسال حجاج کو طواف میں سہولت فراہم کرنے کیلئے قافلوں کی صورت میں حرم شریف بھیجنے کا اہتمام کیا گیا۔ حجاج سے دریافت کیا جاتا تھا کہ وہ کس روز طوا ف کرنا چاہتے ہیں اسکی روشنی میں انکے لئے موزوں وقت بتا دیا جاتا تھا۔