Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کو لانے کیلئے نیا حیلہ

طائف .... باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک سعودی یونیورسٹی مقامی شہریوں کو نظر انداز کرکے تدریس کیلئے ”ماہرین“ کے عنوان سے غیر ملکیوں کی خدمات حاصل کررہی ہے۔ سعودی یونیورسٹی نے مصر، سوڈان، اردن ، تیونس، الجزائر اور مراکش میں سعودی کلچرل اتاشیوں سے درخواست کی ہے کہ وہ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھنے والوں کو تدریسی خدمات انجام دینے کیلئے ”ماہرین“ کے عنوان سے منتخب کرنے کا اہتمام کرے۔ پی ایچ ڈی کی ڈگریاں رکھنے والے سعودیوں کے ہوتے ہوئے کسی بھی غیر ملکی کو تدریسی عملے میں شامل کرنے کی اجازت نہیں۔ اس پابندی سے بچاﺅ کیلئے سعودی جامعات نے ”ماہرین“ کے عنوان سے غیر ملکیوں کی خدمات حاصل کرنے کا چکر چلایا ہے۔ 
 

شیئر: