Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کاٹنے والی بیوی سے طلاق

قاہرہ .... ایک 32سالہ مصری خاوند نے اپنی 30سالہ بیوی سے علیحدگی کا مطالبہ عائلی امور کی عدالت میں پیش کردیا۔ مصری خاوند نے علیحدگی کے لئے جس سبب کا تذکرہ کیا ہے وہ اپنی نوعیت کا منفرد ہے۔ اس کا کہناہے کہ میری بیوی مجھے کاٹتی ہے۔ اس لئے میں اس کے ساتھ نہیں رہ سکتا۔ بات بات پر جھگڑا کرتی ہے اور فوراً ہی کاٹنا شروع کردیتی ہے۔ وہ نہ صرف یہ کہ مجھے کاٹتی ہے بلکہ اپنے کپڑے بھی کاٹ لیتی ہے اور باورچی خانے کے سامان میں توڑ پھوڑ بھی مچاتی ہے۔ خاوند نے اپنے دعوے کی حمایت کیلئے عدالت کو بتایا کہ شادی سے قبل وہ اپنی سگی بہن کو بھی کاٹا کرتی تھی۔ 
 

شیئر: