Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج کی روانگی شروع ، پہلے روز 4 پروازوں کے ذریعے960 حجاج پاکستان پہنچ گئے ، ڈاکٹر ساجد

یومیہ 8 سے 12 پروازیں پاکستان جائیںگی ، حجاج کو تحائف کے ساتھ رخصت کیا ، ڈائریکٹر جنرل حج ، انتظامات مثالی رہے ، حجاج کے تاثرات 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) بعدازحج آپریشن کا آغاز ہو گیا ۔ پاکستانی حجاج کی پہلی پرواز حج ٹرمنل سے پشاور کےلئے روانہ ہوئی ۔ ٹرمنل پر ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجدیوسفانی اور حج مشن کے دیگر اہلکاروں نے حجاج کرام کو رخصت کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی اپنے ملکوں کو روانگی شروع ہو گئی ہے ۔ امسال پاکستان سے ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کےلئے مملکت پہنچے تھے جن میںسے حکومتی اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 جبکہ باقی پرائیوٹ ٹور آپریٹرز کے زیر انتظام مملکت آئے ۔ ڈائریکٹر جنرل حج کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے بہترین حج انتظامات کئے گئے ۔ تمام امور بہترین انداز میں مکمل ہوئے ۔ حجاج کرام نے پرسکون انداز میں فریضہ حج ادا کیا اور اب انکی واپسی کا مرحلہ شروع ہو چکا ۔ روزانہ 8 سے 12 پروازیں جدہ سے روانہ ہو نگی ۔ بروزپیر 27 اگست کو 4 پروازوں کے ذریعے 960 حجاج کرام پاکستان پہنچے ۔ جدہ حج ٹرمنل پر ڈائریکٹر جنرل حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے حجاج کو رخصت کیا اور تحائف بھی تقسیم کئے ۔ اس موقع پر حجاج کا کہنا تھا کہ حج مشن کی جانب سے مکہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی انتظامات بہترین تھے جبکہ کھانا بھی معیاری فراہم کیا گیا ۔ دوران قیام مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا جبکہ ایام حج میں سعودی حکومت کی جانب سے بہترین انتظامات کے باعث مناسک حج پرسکون انداز میں مکمل ہوئے کسی قسم کی دشواری پیش نہیں آئی۔ 

شیئر: